15 مئی 2016 - 12:18
سعودی عرب: اسرائیل جانے سے انکار کرنے پر القاعدہ کے کمانڈر کا سرقلم

القاعدہ سے وابستہ ایک دہشتگرد گروہ نے سعودی حکومت کی جانب سے الشویل نامی شخص کا سرقلم کئے جانے کی حقیقت عام کرتے ہوئے اسرائیل سعودی تعلقات سے پردہ اٹھایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ ایک دہشتگرد گروہ نے سعودی حکومت کی جانب سے الشویل نامی شخص کا سرقلم کئے جانے کی حقیقت عام کرتے ہوئے اسرائیل سعودی تعلقات سے پردہ اٹھایا۔ ‘نجد میں نئی حکومت’ نامی القاعدہ سے وابستہ مذکورہ گروہ نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر خبر دی کہ الشویل کی پھانسی کے حوالے سے جو خبر سعودی حکومت دے رہی ہے وہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ الشویل کو دہشتگردانہ کارروائی کی وجہ سے پھانسی نہیں دی گئی ہے بلکہ اسے آرمی ٹریننگ کے لیے اسرائیل جانے سے انکار کرنے کی وجہ سے پھانسی دی گئی ہے۔

مذکورہ ٹویٹ کے مطابق سعودی انٹلی جنس اور موساد کے افسروں نے الشویل سے کہا تھا کہ وہ اسرائیل میں ٹریننگ حاصل کرکے دمشق میں بشار اسد کے خلاف میدان جنگ میں اترے، جس پر الشویل نے کہا کہ وہ اسرائیل نہیں جاسکتا۔ اسی بیان کی وجہ سے اس کا سر قلم کردیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169